ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مہاراشٹر میں پہلی بار ریاست کے تمام اضلاع میں سائبر تھانہ کے قیام کو ہری جھنڈی 

مہاراشٹر میں پہلی بار ریاست کے تمام اضلاع میں سائبر تھانہ کے قیام کو ہری جھنڈی 

Thu, 03 Nov 2016 18:30:23  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی، 3 ؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )بی جے پی کی قیادت والی مہاراشٹر حکومت کی سائبر مجرموں سے نمٹنے کی حکمت عملی کے تحت ریاست کے 42جدید سائبر جرم لیبارٹریوں کو سائبر تھانہ میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔وزارت داخلہ کے ایک سینئر افسر نے میڈیا کو بتایاکہ مہاراشٹر ملک کی پہلی ریاست ہے جہاں پر ایک ساتھ ہر ضلع میں ایک سائبر تھانہ بنایا جائے گا۔افسر نے بتایا کہ مہاراشٹر میں سائبر جرائم گزشتہ چند سالوں میں 142.1فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ان سائبر تھانوں میں پولیس کمشنریٹ اور آئی جی رینک کے افسران کو تعینات کیا جائے گا۔سینئر آئی پی ایس افسر نے بتایا کہ حال ہی میں دو سال کی مدت کا ر مکمل کرنے والی دویندر فڑنویس حکومت جلد ہی اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔اس سال یوم آزادی کے موقع پر فڑنویس نے تمام اضلاع میں 34اچھی طرح سے لیس سائبر لیبارٹریوں کا افتتاح کیا تھا۔افسر نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی سائبر کرائم برانچ مہاراشٹر میں 51سائبر جرائم لیبارٹری بنا رہی ہے۔اس میں سے 34لیبارٹری ضلع کی سطح پر، 7 انسپکٹر جنرل آفس کی سطح پر، 9 پولیس کمشنر آفس کی سطح پر اور 1لیبارٹری ریاستی پولیس ہیڈکوارٹر کی سطح پر بنائی جائے گی۔


Share: